نیشنل

بگ باس کانٹسٹیڈ عرفی جاوید پڑھ رہی ہیں بھگوت گیتا۔ کہا مسلمان سے نہیں کریں گی شادی

ممبئی: بِگ باس او ٹی ٹی سے باہرہونے والی امیدوارہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی مسلمان سے شادی نہیں کریں گی۔ بولڈ انداز میں نظرآنے والی عرفی جاوید اکثرسوشیل میڈیا پرشہریوں کی تنقیدوں کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔ انھوں نے ایک ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کے طبقہ کے لوگ انہیں اکثرسوشل میڈیا پر نشانہ بناتے ہیں لہذا وہ کبھی بھی کسی مسلمان سے شادی نہیں کریں گی۔انکا کہنا ہے کہ ان کے خلاف تبصرے کرنے والوں میں زیادہ ترمسلمان ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کی دلچسپی ہندوؤں کی مقدس کتاب بھگوت گیتا میں ہے اور وہ ان دنوں اس کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ عرفی جاوید نے یہ بھی کہا کہ میں اسلام پریقین نہیں رکھتی اورنہ ہی اس کی پیروی کرتی ہوں تو پھرمجھے فرق نہیں پڑتا کہ میں جس سے محبت کرتی ہوں اس کا تعلق کس مذہب سے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button