ایجوکیشن

تلنگانہ میں اسکولس کو 25 اپریل سے گرمائی تعطیلات

حیدرآباد: تلنگانہ کے سرکاری اور خانگی اسکولس اس ماہ کی 15 تاریخ سے آدھے دن کے ہوجائیں گے۔ کلاسس روزانہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گی۔ تمام اسکولوں کو تعلیمی سال 2022-23 کے آخری کام کے دن 24 اپریل تک ایک ہی ٹائم ٹیبل پر عمل کرنا ہوگا۔ تاہم دسویں جماعت کے طلباء کے معاملے میں کچھ چھوٹ دی گئی ہے۔ سرکاری امتحانات کے تناظر میں انہیں اعلیٰ افسران کے حکم سے خصوصی کلاسس لینے کا موقع ملے گا۔ موسم گرما کی تعطیلات 25 اپریل سے 11 جون تک ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button