تلنگانہ

تلنگانہ میں گروہا لکشمی اسکیم _ مکان بنانے کے لئے 3 لاکھ روپے کی امداد

تلنگانہ حکومت نے بے گھر غریبوں کو خوشخبری دی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے ‘گروہا لکشمی’ اسکیم ہے  جن کے پاس اپنی ذاتی زمین ہے لیکن مکان بنانے کے لئے رقم نہیں ہے  کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ہریش راؤ نے انکشاف کیا کہ ریاست بھر میں پہلے مرحلے میں 4 لاکھ لوگوں کو 3 لاکھ روپے کی شرح سے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا.. ‘ایک اور اہم اسکیم ڈبل بیڈروم اسکیم ہے۔ جو جاری رہے گی

مکانات بنانے کے پروگرام کو ‘گرہا لکشمی’ اسکیم کا نام دیا گیا تھا۔ کابینہ نے گرہالکشمی اسکیم کے تحت 4 لاکھ غریب خاندان کو مکانات تعمیر کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  119 حلقوں میں 4 لاکھ میں سے 3000 فی حلقہ کے حساب سے گھر بنانے کی مدد  کا فیصلہ کیا ہے۔  کابینہ نے چار لاکھ مکانات کے لیے مستحقین کے انتخاب کا عمل شروع کرنے اور مکانات کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت ہر گھر کو تین لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

یہ تین لاکھ روپے تین قسطوں میں دیے جائیں گے۔ ہر مرحلے میں ایک  لاکھ روپے کی رقم استفادہ کنندگان  کے کھاتوں میں جمع کیے جائیں گے۔ ہم نے اصولوں کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فائدہ اٹھانے والا اپنی پسند کے مطابق اپنا گھر بنا سکے۔ سی ایم کے سی آر اور کابینہ نے گرلہکشمی اسکیم میں 4 لاکھ مکانات کو منظوری دے کر ایک بڑا فیصلہ لیا۔ اس اسکیم پر 12 ہزار کروڑ روپے کی  لاگت آئے گی اور ہم نے بجٹ میں اس کے لئے  فنڈز مختص کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button