نیشنل

ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے پیش نظر 20 سے 25 جنوری تک اپنے اپنے گھروں میں رہیں سفر نہ کریں _ بدرالدین اجمل کا مسلمانوں کو مشورہ

حیدرآباد _ 7 جنوری ( اردولیکس ڈیسک)آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDF) کے صدر اور لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح سے پہلے مسلمانوں کو اہم  مشورہ دیا ہے

 

انھوں نے  تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ 20 سے 25 جنوری تک اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو سماج کا سب سے بڑا دشمن بھی قرار دیا۔ بدرالدین اجمل نے مسلمانوں سے کہا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دوران سفر کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

بدرالدین اجمل نے کہا کہ مسلمانوں کو جنوری کے اواخر تک اس سفر سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رام جنم بھومی پر رام للا کے مجسمے کی جگہ کو پوری دنیا دیکھے گی۔ لاکھوں لوگ بسوں، ٹرینوں، ہوائی جہازوں وغیرہ میں سفر کریں گے۔ اجمل نے آسام کے بارپیٹا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا ۔ انہوں نے بی جے پی کو مسلمانوں کی سب سے بڑی دشمن قرار دیا۔ جو ان کی جان، ایمان، مساجد اور اسلامی قوانین کے دشمن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ اپیل اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کر رہے ہیں کہ ایودھیا میں مسجد انہدام کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button