نیشنل

وزیراعظم نے من کی بات پروگرام کیلئے عوام سے رائے طلب کی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے اس مہینے کی 29 تاریخ کو آکاشوانی پر نشر ہونے والے من کی بات پروگرام کے لیے عوام سے ان کی رائے طلب کی ہے۔ ایک ٹویٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ نمو ایپ اور My Gov پر عوام کے رائے جاننے کے لیے متجسس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوگ 1800-11-7800 نمبر پر کال کرکے بھی اپنے پیغامات ریکارڈ کراسکتے ہیں۔ فون لائنز 26 مئی تک کھلی رہیں گی۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 89 واں نشریہ ہوگا۔ لوگ 1922 پر Missed Call بھی کر سکتے ہیں اور SMS کے ذریعہ موصول ہونے والے لنک پر کلک کرکے، وزیراعظم کو براہ راست اپنی رائے بھیج سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button