نیشنل

مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار سے ملاقات

حیدرآباد _   مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے نئے وائس چانسلر مقرر کئے جانے کے بعد ممتاز فارسی اسکالر پروفیسر اور آر ایس ایس لیڈر سے مختلف تجاویز و مشورے حاصل کئے۔سید عین الحسن نے  آر آر ایس لیڈر اندریش کمار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اندریش کمار نے پروفیسر سید عین الحسن کو وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی.
۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر جمہوریہ ہند نے اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے پروفیسر سید عین الحسن کو پانچ سال کی مدت کے لئے یونیورسٹی کا پانچواں وائس چانسلر مقرر کیا تھا ۔ پروفیسر عین الحسن، فارسی و مطالعاتِ وسطی ایشیائی علوم کے پروفیسر کی حیثیت سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، نئی دہلی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ ڈین، اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز، جے این یو کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ آل انڈیا پرشین اسکالرس اسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔ ان کا تدریسی تجربہ زائد از 34 سال ہے اور انہوں نے 87 اسکالرس کی رہنمائی کی ہے۔وہ فل برائٹ فیلوشپ کے تحت رٹجر اسٹیٹ یونیورسٹی ، نیو جرسی ، امریکہ میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے 13 کتابیں تحریر کی ہیں۔ وہ ہند -ایران ، ہند- عرب تعلقات اور تقابلی ادب و
ثقافت کے شعبے کے ماہر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button