کیرالا میں مسلم لیگ کی شاندار اور تاریخ ساز کامیابی پر تلنگانہ کے مسلم لیگ قائدین کی مبارکباد

محبوب نگر _ تلنگانہ مسلم لیگ کے ذمداروں مرزا قدوس بیگ ریاستی خازن و صدر ضلع محبوب نگر  محمد مظہر حسین شہید ریاستی مشیر ، محمد صادق حسین سیکریٹری ضلع محبوب نگر۔محمد سراج الدین،ریاستی سیکریٹری آرگنائزر نے حالیہ اسمبلیانتخابات میں ریاست کیرالہ میں انُڈین یونین مسلم لیگ کے15ارکان اسمبلی اور لوک سبھا ضمنی انتخاب حلقہ ملاپورم سے عبدالصمد صمدانی کے کامیاب ہوئے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، اللہ تبارک تعالٰی کا بڑا ہی فضل کرم ہے کہ اللہ تعالٰی نےمسلم لیگ کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا یقینا اللہ جسے چاہتا ہے اسے عزت نواز تا ہے ۔مسلم لیگ اک سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ اک تحریک ہے۔

 

ملک کی آزادی سے لیکر اور دستور ہند میں شریعت  کو نافذ کروانے سےلیکر اور مسلمانوں ہند کی سر بلندی  کے لئے اور ملک کے مسلمانوں کو ذندگی کے ہر شعبے حیات میں دیگر اقوام کے برابر مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے مرکزی و ریاستی سطحوں میں شبانہ روز کی محنت کا نتیجہ ہے کے آج ملکی سطح پر مسلم لیگ ایک صاف و شفاف شناخت رکھنے میں کامیاب ہوی ہے۔ اور مسلم لیگ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ لیگ ملک کی واحد قدیم مسلم جماعت ہے جوکہ،1948سے مسلم لیگ مسلمانوں کے سیاسی اور جمہوری حقوق کے لئے ایوانوں میں لڑتی آئی ہے۔اور وقتا فقتا سنگھ پریوار کی جانب سے اٹھنے والی انگشت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آئی ہے۔آج ملک کے مسلمانوں کے لیے اور کمزور طبقات

کے لیے ریاست کیرالہ اک مثال ہے اور ماڈل ہے۔ریاست کیرالہ کا مسلمان ذندگی کے تمام شعبوں میں کامیاب ہے ۔ یہ مسلم لیگ کی دین ہے ۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں میں مسلم لیگ کے ارکان ملک کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے مسائلوں کی نمائندگی کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ اور آخر میں ریاست کیرالہ و ٹاملناڈو کے راےدہندوں کا شکریہ ادا کیا۔کامیابی حاصل کرنے والے اراکین اسمبلی اس طرح ہیں کیرالہ انتخابات میں منتخب ہوئے ۔
مسلم لیگ کے 15 اسمبلی سیٹ  ۔ ملاپ پورم ضمنی انتخابات لوک سبھا –  رکن پارلیمنٹ عبد الصمد صمدانی جیت حاصل کی۔
1. پی کے کینہا لی کٹی۔( وینگارا )
2. کے پی اے مجید۔( تیورنگادی۔)
3. اے کے ایم اشرف۔ (منجیشورم۔)
4. این. اے نیلیککونو۔ (کاسرگوڈ۔)
5. ایم کے کے منیر۔ (Krodvally.)
6. پی عبید اللہ۔( ملاپورم۔)
7. پی عبدالحمید ماسٹر۔ (ویلیککنو)
8۔کوروکولی معین۔( تینور۔)
9. سید عابد حسین تھانگل۔ (کوٹکل)۔
10.منجمالکوزی علی۔( منگڑا۔)
11. . لطیف۔(منجیری)
12. ٹی وی ابراہیم۔ (کونڈوٹی)
13. پی کے کے بشیر۔ (ایراناد۔)
14. نجیب کانتھا پورم۔ (پیرنتھلمنا)۔
15. ایڈوکیٹ، این شمس الدین۔ (مینارکاد۔)

ایم پی عبدالصمد صمدانی ۔ لوک سبھا ۔ (ملاپورم۔)