نوجوت سنگھ سدھو پنجاب پی سی سی کے صدر نامزد

نئی دہلی _ کانگریس پارٹی نے سابق وزیر  اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب پی سی سی کا  صدر نامزد کیا ہے ۔ کانگریس کے صدر سونیا گاندھی نے اتوار کی شب نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کا پی سی سی صدر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ۔

سدھو کو   پارٹی کی ذمداری سونپنے کے معاملے پر حال ہی میں پارٹی میں کافی غور خوض ہوا ہے۔ پارٹی کی اعلی قیادت سدھو کو پی سی سی صدر بنانے تیار تھی لیکن چیف منسٹر امریندر سنگھ نے اعتراض کیا تھا اس سلسلے میں انہوں نے سونیا گاندھی کو ایک خط بھی لکھا تھا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سدھو کو پی سی سی صدر مقرر کرنے سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے جیتنے کے امکانات موہوم ہوجائیں گے۔لیکن ، امریندر سنگھ کے اعتراضات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سونیا نے سدھو کو پنجاب کی ذمداری حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ سدھو اور چار دیگر افراد کو پارٹی کے جنرل سکریٹری کیسی وینوگوپال نے ایگزیکٹو صدور مقرر کیا ہے۔