انٹر نیشنل

سیاحوں کی آمد، عرب ممالک میں سعودی عرب سرفہرست

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب سیاحت کے شعبہ کی ترقی پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے کئی اقدام کئے گئے اور کئے جارہے ہیں ان کاوشون کے نتائج اس طرح سامنے آئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے اعدادو شمار کے مطابق عرب ممالک آنے والے سیاحوں کے لیے سعودی عرب پہلی ترجیح ہے۔عرب نیوز کے مطابق 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 18 ملین سے زیادہ مسافروں نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔متحدہ عرب امارات 14.8 ملین سیاحوں کے ساتھ عرب ممالک میں دوسرے جب کہ 2022 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 11ملین سیاحوں کے ساتھ مراکش تیسرے نمبر پر تھا۔

سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری کے اعدادو شمار کے مطابق 2030 تک ہر سال 100 ملین سیاحوں تک پہنچنے کے سعودی وژن کے مطابق مملکت کے سیاحتی اخراجات گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں 7.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔

سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی اس غیرمعمولی تعداد نے دنیا بھر کے ٹراویل ماہرین کی توجہ مبذول کرائی ہے جو دبئی میں ماہ مئی میں ہونے والے عریبین ٹریول مارکیٹ 2023 کے آئندہ ایونٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔اس کی سالانہ تقریب میں سعودی عربین ایئر لائنز، فلائی ناس، مکہ کلاک رائل ٹاور، اسما ہاسپیٹلیٹی کمپنی، آئی آف ریاض، صدانہ رئیل سٹیٹ کمپنی اور سعودی عماد فار ایئرپورٹ سروسز اینڈ ٹرانسپورٹ سپورٹ کی میزبانی کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button