انٹر نیشنل

عمران خان سمیت چھ افراد زخمی۔فائرنگ کرنے والا پکڑا گیا؟

نئی دہلی: پاکستان تحریکِ انصاف کے لانگ مارچ پر وزیرِ آباد کے قریب فائرنگ سے عمران خان سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خبررساں ایجنسیز کے مطابق اسد عمر نے تصدیق کی ہے کہ ایک گولی عمران خان کی پاوں میں لگی ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رہنما احمد چٹھہ کو کئی گولیاں لگی ہیں جب کہ منیجر راشد بھی شدید زخمی ہیں، فائرنگ میں سینیٹر فیصل جاوید اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی زخمی ہوئے ہیں۔ عمران خان کی حالت نازک ہے یا نہیں اس سلسلے میں ابھی تک کسی کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ پا کستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آج اس وقت زخمی ہو گئے جب ریلی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں عمران خان کو لے جانے والے کنٹینر پر چلائی گئیں۔ مقامی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے اللہ والا چوک میں عمران خان کے استقبالیہ کیمپ کے قریب گولیاں چلنے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک کے قریب کنٹینر پر حملے کے بعد عمران خان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ساتویں روز کا آغاز اب سے کچھ دیر قبل وزیر آباد سے ہوا تھا۔عمران خان قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے لیے اسلام آباد تک احتجاجی مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ اس دوران اطلاعات ملی ہیں کہ فائرنگ کرنےوالے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button