پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے خلاف پارلیمنٹ میں ہنگامہ _ کارروائی دو بجے تک ملتوی

نئی دہلی _ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج آغاز ہوا۔آغاز کے دو گھنٹے کے اندر ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس اور دیگر اپوزیشن کے احتجاج کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کاروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی گئی۔

قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے نئے وزرا کا تعارف کروایا۔وزیراعظم کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج جاری تھا وزیراعظم نے کورونا کا ٹیکہ لینے والوں کو باہوبلی قرار دیا اور کہا کہ ملک میں 40 کروڑ افراد باہوبلی ہوگئے ہیں