جنرل نیوز

بارہ بنکی:مدنپور میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

فتحپور،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ شب موضع مدنپور میں ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مفتی عبدالمتین قاسمی نے اور نظامت کے فرائض مولانا قاسم عثمانی نے انجام دیئے  مہمان خصوصی کی حیثیت سے قیس انصاری نے شرکت کی
قاری پرویز یزدانی کی تلاوت سے مشاعرے کا آغاز  ہوا
مشاعرے میں پڑھے گئے اشعار نذرِ قارئین ہیں
کاوش کوئی صورت تھی منھ رب کو دکھانے کی
 عشق شہ بطحا نے بس لاج بچا لی ہے
کاوش ردولوی
کوئی غیر مسلم ہو یا ہو غیر مسلک کا
عاشق رسول اللہ سب سے پیار کرتے ہیں
احمد سعید حرف
ہیں بے شک رحمت عالم وہ ناصر
 کرم دشمن پہ بھی فرما رہے ہیں
مولانا بلال ناصر
جہاں میں خلد کا زینہ دکھا دیا جائے
الہی مجھ کو مدینہ  دکھا دیا جائے
 شرافت بسوانی
ظلم چاہے جتنا تم کرلو ظالموں ہم پر
ہم ہیں مصطفی والےہمت بلالی
ہے
 عمر عبداللہ قاسمی
راہ خدا میں کتنی ملی ہیں اذیتیں
 جا کر کے پوچھ لیجئے  حضرت بلال سے
قاری پرویز یزدانی
یہ جو چاند ٹوٹا ٹوٹا نظر آ رہا ہے ہمکو
یہ ہے معجزہ نبی کا کسی اور کا نہیں ہے
حسان ساحر
سجدہ  طویل  کر  دیا   آقا  نے اس لئے
نانا کی پشت پر ابھی بیٹھے
حسین ہیں
مولانا قاسم عثمانی
صرف اک قوم مسلماں پہ ہی مخصوص نہیں
 رحمتیں آپ کی ہیں عام رسول عربی
حافظ سلمان بلالی
آب زم زم کو پی کر شفا مل گئی
 ہم مریضوں کو اچھی دوا مل گئی
امیر فیصل لکھنوی
  ان کے علاوہ طارق انور سیتاپوری اور ساحل بسوانی نے بھی اپنا کلام پیش کیا
مشاعرے میں خاص طور پر محمد عالم میاں , محمد فیضی میاں , محمد کیف ، محمد ارشد ، چودھری عبد الاحد ، محمد سیف ، محمد معین ،   ، محمد ذیشان ، محمد اعظم ، محمد فیض ، محمد پرویز ، محمد طالب  ، زین العابدین وغیرہ موجود رہے مولانا رضوان رشیدی کی دعا پر مشاعرہ کااختتام ہوا  آخر میں کنوینر مشاعرہ حسان ساحر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button