ہمیں دنیا کے کونے کونے میں یوگا کو پہنچانے کی کوششیں کرنی چاہئے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی _ وزیر اعظم  نریندر مودی نے  یوگا آچاریوں اور یوگا پرچارک  اور یوگا کے عمل سے جوڑے ہر ایک کو تلقین کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یوگا دنیا کے کونے کونے تک پہنچے ۔ وہ یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر  اظہار خیال کررہے تھے۔

گیتا کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں یوگا کے اجتماعی سفر پر چلتے رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یوگا نے ہر ایک کیلئے حل پیش کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مصائب اور مشکلات سے نجات کا واحد راستہ یوگا ہے اور یہ ہر ایک کی مدد کرتا ہے ۔

یوگا میں لوگوں کی دلچسپی اور اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ یوگا ہر شخص تک پہنچے اور اس کی بنیاد کو پوری طرح برقرار رکھا جائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا آچاریوں اور ہم سب کو ہر ایک کیلئے یوگا کرنے کے اس عمل میں تعاون دینا چاہئے۔