نیشنل

بابر، اورنگ زیب، نظام اوراویسی سے مکت بھارت کا وعدہ۔ چیف منسٹرآسام کی ورنگل میں اشتعال انگیز تقریر

بابر، اورنگ زیب، نظام اوراویسی سے مکت بھارت کا وعدہ۔ چیف منسٹرآسام کی منطق

ورنگل: ریاست آسام کے چیف منسٹرہیمنتا بسوا سرما نے آج اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر، اورنگ زیب، نظام اوراویسی سے مکت بھارت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ آج تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں بی جے پی کے زیراہتمام جی اور317 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ چیف منسٹرآسام نے کہا ہم اسی راستہ پرچل پڑے ہیں اوروہ کام ہوگا، بھارت کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جس طرح آرٹیکل 370 ختم ہوا رام مندرکی تعمیرکا کام شروع ہوا اسی طرح نظام اوراویسی کا نام اورنشان مٹ جائے گا وہ دن دورنہیں ہے کیونکہ بھارت جاگ اٹھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button