جنرل نیوز

جمعیت علماء ضلع نظام آباد کی جانب سے پہلےمرحلہ میں 300اورآج دوسرے مرحلہ میں 150 عید پیاکیچ کی تقسیم

نظام آباد/18/اپریل (اردو لیکس) جمعیت علماء ضلع نظام آباد ہر سال عیدین کے موقع پر شہر کی سلم بستیوں اورپسماندہ علاقوں میں رہنے والے ضرورت مندوں کے لےء رمضان راشن کڈس اورعیدپیاکچ کے نام سے تعاون وامداد کرتی آرہی ہے نیز ملت اسلامیہ کی ہرموڑ پر دینی رہبری کرتے ہوے جمعیة علماء سب سے آگے رہتی ہے

 

ان خیالات کا اظہارمولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوے کہا الحمداللہ سال حال پانچ سو سے زائد عید پیاکیچ تیارکرواے گےء جس میں سیویاں مغزیات ڈالڈا اور شکر جیسی ضروری اشیاء شامل ہیں حالات اوروقت کے تقاضہ کے مطابق جمعیت علماء زیادہ سے زیادہ گھرانوں تک پہونچنے کی کوشش کرتی ہے اس موقع پر صدرجمعیة علماء ضلع نظام آباد مولاناسید سمیع اللہ نے تمام معاونین سے اظہارتشکر کرتے ہوے کہا کہ الحمد للہ آپ کا یہ مالی تعاون آپ کے لےء ضرور ذخیرہ آخرت بنے گا نیز یہ عید کے سامان کی تقسم کا سلسلہ عید تک جاری رہے گا مزید جو احباب اس مد میں تعاون کرنا چاہتے ہیں

 

وہ دفتر جمعیت علماء واقع بودہن روڈ پر ربط پیداکریں یا مکہ مسجد اور اسلامیہ مسجد پہونچ کر تفصیلات حاصل کریں اورتعاون دے کر رسید لینا نہ بھولیں اس تقریب میں جمعیت کے ذمہ داران مولانااسماعیل عارفی وسیم احمد خان نصیر الدین عنایت علی افروز ارشد علی قاسمی حافظ شیخ ندیم حافظ مجیب الرحمان حافظ حامد حافظ حذیفہ ودیگر نے معاونین کا شکریہ اداکرتے ہوے نیک تمناوں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button