موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن ہی واحد حل: راہول گاندھی

نئی دہلی _ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنا ہی واحد حل ہے راہول گاندھی نے پارلیمنٹ کی عمارت تعمیر کرنے سے متعلق مرکز کے سنٹرل وسٹا پراجکٹ پر مودی حکومت پر  سخت تنقید کی ۔انہوں نے کہا کہ پراجکٹ لئے مختص 13،450 کروڑ روپیوں سے ملک میں 45 کروڑ افراد کو کورونا کے ٹیکے یا ایک کروڑ آکسیجن سلنڈروں کی خریداری پر خرچ کئے جا سکتے ہیں راہول گاندھی نے تجویز پیش کی  کہ نیائے اسکیم کے تحت دو کروڑ خاندانوں میں 6،000 کروڑ روپئے کی امداد تقسیم کی جا سکتی ہے۔