نیشنل

ہندوستان میں فضائی سفرکے دوران ماسک لگانے کی پابندی ختم

نئی دہلی: وزارت شہری ہوا بازی نے فضائی سفر کے دوران ماسک پہننے کے لزوم کو ختم کردیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مشورہ دیا گیا ہے کہ مسافروں کو کورونا کے معاملوں میں کمی کے درمیان احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک کا استعمال جاری رکھنا چاہئے۔ واضح رہے کہ ابھی تک پروازوں میں ماسک پہننا لازمی تھا۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کووڈ19- کے بندوبست سے متعلق حکومت کے پالیسی کے عین مطابق کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز کے اندر ہونے والے اعلان میں صرف یہ بتایا جائے گا کہ کووڈ19- سے پیدا ہونے والے خطرے کے مدنظر تمام مسافروں کو احتیاط کے طور پر ماسک پہننا چاہئے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلان میں جرمانے اور تعزیری کارروائی سے متعلق کسی طرح کے خصوصی ذکر کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button