نیشنل

سلمان خان نے کہا سانپ نے مجھے 3 مرتبہ کاٹا۔ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعد ادارکارنے بتایا کیا ہوا تھا فارم ہاوزمیں

ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان نے بتایا کہ انھیں سانپ نے کیسے کاٹا تھا۔ فلم اداکار نے  ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیا کے بعض نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فارم ہاوز کے ایک کمرے میں سانپ گھس آیا تھا اور بچے ڈر رہے تھے تو وہ وہاں پہنچ گئے اورکہا کہ انھیں ایک لکڑی دی جائے، انھیں جو لکڑی دی گئی وہ کافی چھوٹی تھی، لمبی لکڑی منگوائی اوربڑے پیارسے سانپ کو باہرلے آیا، سانپ لکڑی پرچڑھ کرمیرے ہاتھ پرآگیا اورمیں نے اسے چھوڑنے کیلئے پکڑ لیا اس کے بعد سانپ نے مجھے تین بارکاٹا اس کے بعد میں نے سانپ کو چھوڑدیا اوراس کے بعد میں ہاسپٹل گیا وہاں پتہ چلا کہ سانپ اتنا زہریلا نہیں تھا کچھ گھنٹے ہاسپٹل میں رہنے کے بعد انھیں گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔ واضح رہے کہ کل سلمان خان کو ان کے ممبئی کے مضافات میں واقع فارم ہاوزمیں سانپ نے ڈس لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button