جنرل نیوز

مسلمان‘ عید الاضحی کے دن صفائی کا خاص خیال رکھیں.مولانا عبدالحفیظ اسلامی کا بیان 

حیدرآباد۔ 27؍جون (پریس نوٹ) سینئر کالم نگار و صحافی مولانا محمد عبدالحفیظ اسلامی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے تمام برادران اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ عید قرباں اہل ایمان کے لئے سخت آزمائش وابتلاء میں بھی؛ حوصلہ وہمت سے رہنے اور اپنی زندگی صبر واستقلال کے ساتھ بسر کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے بطور خاص مسلمانوں سے یہ اپیل کی کہ عید الاضحی کے دن اپنے شہروں اور گلی محلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اصول و ضوابط کا بھر پور خیال رکھیں اور اسلام کی نفاست وستھرائ کی تعلیمات پر عمل کریں۔ مولانا اسلامی نے کہا کہ برادران وطن کے ساتھ اخوت و محبت و بھائی چارگی اور امن کے ساتھ عید منائیں،ابتلاء وآزمائش میں پورا اترنا مومینانہ شان ہے اسے ہمیشہ اپنے پیش نظر رکیہں اور اپنے ملک و ریاست کی ترقی اور امن و امان کے لئے دعا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button