تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی کے کنونیر عظمت اللہ حسینی کی سالگرہ _ کانگریس کے مختلف قائدین نے دی مبارکباد

حیدرآباد _ 13 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی کے کنونیر و سینئر کانگریس قائد جناب عظمت اللہ حسینی کی سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے کئی اہم قائدین نے انھیں مبارکباد پیش کی اور طویل عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دہلی میں پارٹی ہائی کمان کے کئی اہم قائدین کے علاوہ تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی اور پی سی سی کے دیگر قائدین سابق وزرا ، سابق ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور کانگریس کے مختلف محاذی تنظیموں سے وابستہ قائدین اور کارکنوں نے بھی عظمت اللہ حسینی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

 

۔بعض قائدین نے ان سے شخصی طور پر ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد دی جبکہ دیگر قائدین نے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ عظمت اللہ حسینی طالب علمی کے دور سے ہی کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی سے وابستہ ہیں وہ متحدہ آندھراپردیش ریاست میں این ایس یو آئی کے ریاستی صدر تھے بعد ازاں وہ یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر بنے

 

۔اس دوران ان کی کارکردگی سے راہول گاندھی اور سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی بھی کافی متاثر تھے وہ کانگریس پارٹی میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔ فی الحال وہ تلنگانہ کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی کے کنونیر ہیں جس میں کانگریس کے اہم قائدین بھی شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button