اعظم خان دوبارہ ہاسپٹل منتقل _ سینہ میں تکلیف کی شکایت

لکھنو _ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی طبیعت پھر خراب ہوگئی جس پر جیل حکام نے انھیں ہاسپٹل منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ اترپردیش کے سیتا پور جیل میں مقید اعظم آج صبح سینہ میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر جیل حکام نے سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کو طلب کرتے ہوئے ان کی طبّی جانچ کی اور ڈاکٹروں کے مشورے پر اعظم خان کو سیتا پور ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کیا۔لیکن ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں بھی طبیعت میں سدھار نہ آنے پر رکن پارلیمنٹ کو میدنتا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔