تلنگانہ میں کورونا کی نئی شکل ڈیلٹا پلس کے دو کیسس

نئی دہلی _ تلنگانہ میں کورونا کی نئی شکل ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے 2 کیس درج ہوئے ہیں مرکزی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جیتندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ملک بھر میں 23 جولائی تک کورونا کی نئی شکل ڈیلٹا پلس کے 70 کیسس درج ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ مہاراشٹر میں 23 کیسس درج ہوئے۔جبکہ مدھیہ پردیش میں 11،تامل ناڈو میں 10،چندی گڑھ میں 4،کیرالا اور کرناٹک میں تین تین، تلنگانہ، آندھراپردیش، گجرات، اترپردیش، پنجاب میں دو دو کیسس اور باقی چند ریاستوں میں ایک ایک کیسس درج ہوئے ہیں