نیشنل

اترپردیش میں رات کا کرفیو۔ شادی میں صرف 200 افراد کو شرکت کی اجازت

لکھنو: اومیکرون کے کیسس میں اضافہ کےپیش نظراحتیاطی اقدامات کے طورپرریاست اترپردیش میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، یوگی حکومت نے 25 دسمبر سے نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کرفیو کے اوقات رات 11 بجے سے صبح 5 بجے رہیں گے۔ اسی طرح شادی بیاہ کی تقاریب میں بھی کورونا پروٹوکول کے مطابق صرف 200 افراد کو ہی شرکت کی اجازت رہے گی۔اس سلسلے میں رہنمایانہ خطوط جاری کردئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے کیسس کو دیکھتے ہوئے پابندیوں کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button