یوگا کو اپنی روزانہ کی زندگی کا ایک حصہ بنائیں _نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کی عوام سے اپیل

نئی دہلی _ نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو اپنی روزانہ کی زندگی کا ایک حصہ بنائیں ۔

یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوگا نے نہ صرف جسمانی اور ذہنی طور پر ہماری مدد کی ہے کہ اس نے معاشرے کی صحت میں بھی نمایاں بہتری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک اور عوام دونوں کیلئے اچھی چیز ہے ۔

اس سے پہلے دن میں جناب نائیڈو نے اپ راشٹرپتی نواس کے لون میں اپنی اہلیہ محترمہ اوشما کے ساتھ یوگ آسن کیا۔