مغربی بنگال کے مکمل نتائج جاری _ بی جے پی دو ہندسہ تک محدود

کولکتہ _ مغربی بنگال  کے انتخابات میں ممتا بنرجی نے غیر متوقع طور پر تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔مغربی بنگال میں 294 اسمبلی حلقے ہیں لیکن دو حلقوں میں امیدوار کی موت پر صرف، 292 نشستوں پر 8 مراحل میں انتخابات ہوئے تھے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ، ٹی ایم سی نے 213 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ بائیں بازو اتحاد 1 ، دیگر 1 سیٹ جیت گئے۔ اتنی بڑی فتح کے باوجود ، ممتا نے اپنی پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ جشن  نہ منائیں کیونکہ انہیں کوویڈ سے لڑنا ہے۔

ممتا بنرجی لگاتار تیسری مرتبہ چیف منسٹر بننے جا رہی ہیں سال 2016 کے انتخابات میں ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس نے 209 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس مرتبہ اس میں مزید4 سیٹوں کا اضافہ ہوا ہے ملک بھر میں مغربی بنگال کے انتخابات کے نتائج پر کافی تجسس پایا جا رہا تھا کیونکہ وہاں ممتا بنرجی کو شکست دینے کے لئے بی جے پی نے ہر ایک حربہ استعمال کیا تھا

ممتا بنرجی کے سیاسی صلاح کار پرشانت کشور کا دعوی سچ ثابت ہوا۔انہوں نے گذشتہ سال دسمبر میں ہی اس بات کا دعوی کیا تھا کہ بی جے پی صرف دو ہندسہ پر محدود ہوگی۔اور ممتا بنرجی کو 200 سے زیادہ نشستیں ملیں گی۔ پرشانت کشور نے کئی بار عوامی سطح پر اعلان کیا تھا کہ اگر بنگال میں بی جے پی کی نشستیں 100 کو عبور کرتی ہیں تو وہ اپنی ملازمت چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر بھاجپا کو 100 نشستیں ملتی ہیں ،تو ان کے کام کا کوئی فائدہ نہیں ہے انہوں نے ٹیوٹر پر اس سلسلے میں چیلنج بھی کیا تھا مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی کامیابی کے لئے ممتا بنرجی کے ساتھ پرشانت کشور کو بھی مبارکباد دی جا رہی ہے