نیشنل

سالگرہ میں ڈانس کرتے ہوئے لڑکی نے کی فائرنگ۔ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش مظفر نگر پولیس نے سالگرہ کی تقریب کے دوران بندوق سے فائرنگ کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے یہ کاروائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے مظفر نگر میں سالگرہ کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر بندوق سے فائرنگ کرنے والی لڑکی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں لڑکی رقص کرتی نظر آرہی ہے اور پس منظر میں اونچی آواز میں میوزک چل رہا ہے۔ ڈانس کرتے ہوئے لڑکی بندوق اٹھاتی ہے اور فائر کرتی ہے۔ یہی نہیں وہ فائرنگ کے بعد بھی رقص کرتی نظر آتی ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ‘نگر کوتوالی علاقے کے رام لیلا ٹیلا کے رہنے والے نوجوان آکاش داہریہ اور اس کی بہن کی فائرنگ کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔’ ٹویٹر صارف نے اس ویڈیو کو مظفر نگر پولیس، یوپی پولیس اور یوپی کے ڈی جی پی کو بھی ٹیگ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button