ایجوکیشن

گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں یوم ریاضی کا انعقاد

طلباء سائنسی نقطہ نظر کے ساتھ تعلیمی پیشرفت کریں۔پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی

ظہیر آباد(22ڈسمبر۔پریس نوٹ) ہندوستان کے عظیم ریاضی داں ایس رامانجن کے یوم پیدائش کے ضمن میں گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں آج ”یوم ریاضی“ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شعبہ ریاضی کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں کالج کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل کالج نے اس تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رامانجن نے ریاضی کے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دئیے تھے اس لیے ان کے یوم پیدائش کو ملک میں یوم پیدائش کے طور پر منایا جارہا ہے۔ نوجوان طلباء بھی اپنے علمی سفر کے دوران سائنسی نقطہ نظر اپنائیں۔ اپنی دلچسپی کے شعبے میں اختراعات کریں اور رامانجن کی طرح ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے کہا کہ کالج کے طلباء و طالبات کی تخلیقات کو عنقریب کالج کے طلباء کے آن لائن میگزین میں پیش کیا جائے گا۔ صدر شعبہ ریاضی پریتی نے پاورپوائنٹ کی مدد سے رامانجن کی حیات اور کاناموں کو پیش کیا۔ ایم پی سی کے طلباء و طالبات نے اس موقع پر معلوماتی تقاریر پیش کیں۔ ڈاکٹر رویندر ریڈی وائس پرنسپل‘ڈاکٹر محمد غوث‘ڈاکٹر نرہری مورتی‘ڈاکٹر عائشہ بیگم اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں بالاجی‘سدپا‘ایس راملو‘کرن مائی‘ بدر سلطانہ اور دیگر لیکچررز نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button