نیشنل

لکشدیپ کے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کو لوک سبھا اسپیکر نے نااہل قرار دے دیا

نئی دہلی _ 14 جنوری ( اردولیکس) لکشدیپ کے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کو نااہل قرار دے دیا گیا۔  کاواراتی سیشن کورٹ  نے قتل کی کوشش کے معاملے میں قصوروار پائے جانے کے بعد محمد فیضل کو 10  سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے نتیجے میں لوک سبھا کے اسپیکر نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا  اور بتایا کہ یہ فیصلہ 11 جنوری سے نافذ ہو گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 102 (I) (e) کے تحت لیا گیا ہے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سے تعلق رکھنے والے محمد فیضل 2014 سے ایم پی ہیں۔ 2009 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران فیصل نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اعظم سعید علاؤ الدین پدانتا صالح کا  قتل کرنے کی کوشش کی۔ تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ تاہم اس واقعہ پر درج کیس کی سماعت کاواراتی سیشن کورٹ نے کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ سیاسی جماعتوں نے صالح کے قتل کی سازش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ ملزمین کو دس  سال قید اور ہر ایک کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button