جرائم و حادثات

حیدرآباد: گنٹور جانے والی بس شعلہ پوش 45 مسافرین کرشماتی طور پر محفوظ۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں پیدا عنبرپیٹ میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ آر ٹس سی کی راجدھانی بس‌میں آگ لگ گئی۔ تڈرائیور نے آگ لگتی ہی فوری طور پر بس کو روک کر مسافروں کو نیچے اتار دیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

 

 

یہ بس حیدرآباد سے گنٹور جارہی تھی جس میں 45 مسافرین سوار تھے۔ چند ہی لمحوں میں بس پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگئی۔. ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی کہ حادثہ اے سی میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس حادثے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button