انٹر نیشنل

اب تک 48 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب نے وزٹ اور عمرہ ویزا کے حصول کو آسان تر کردیا ہے۔ اب وزٹ یا عمرہ پر آنا مشکل نہین رہا۔ جس کی وجہ سے عمرہ زائرین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جارہاہے۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ امسال عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 48 لاکھ 40 ہزار 764 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عمرہ زائرین فضائی، بری اور بحری راستوں سے آئے ہیں‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’مناسک کی ادائیگی کے بعد اب تک 42 لاکھ 58 ہزار151 عمرہ زائرین واپس جاچکے ہیں‘۔’گزشتہ روز منگل تک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 لاکھ 82 ہزار 613 عمرہ زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہیں‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’43 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین فضائی راستے سے آئے، 5 لاکھ 7 ہزار بری راستوں سے جبکہ 3985 زائرین بحری راستوں سے پہنچے‘۔’فضائی راستوں سے آنے والے عمرہ زائرین میں سے 31 فیصد مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پہنچے جبکہ بقیہ جدہ اور ینبع ایئرپورٹ کے ذریعہ آئے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button