میگھالیہ کانگریس میں پھوٹ _ سابق چیف منسٹر سنگما سمیت 12 ایم ایل ایز ترنمول کانگریس میں شامل

نئی دہلی _ میگھالیہ میں کانگریس پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ کانگریس کے 12 ایم ایل ایز نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سابق چیف منسٹر مکل سنگما اپنے 11 حامی ایم ایل ایز کے ساتھ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں شامل ہو گئے ہیں۔ باغی ایم ایل ایز  اس سلسلے میں اسمبلی کے اسپیکر میتھبا لنگڈو کو مکتوب روآنہ کردیئے ۔ ٹی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ کانگریس کے 17 میں سے 12 ایم ایل ایز ان کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ایم سی میگھالیہ اسمبلی میں اہم اپوزیشن بن گئی۔ ٹی ایم سی، جو شمال مشرقی ریاستوں میں اپنی طاقت میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، کانگریس پارٹی کے اندر گروپ کی سیاست سے  فائدہ اٹھا لی ہے۔ٹی ایم سی  میگھالیہ میں 2023 کے انتخابات میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔