نیشنل

ملک میں ایک ہی دن میں اومیکرون کے 16 کیس _ جانئے کہاں سامنے آئے یہ کیس

ملک میں ایک ہی دن میں اومیکرون کے 16 کیس _ جانئے کہاں سامنے آئے یہ کیس

نئی دہلی _ بھارت میں آج ایک ہی  دن میں اومیکرون کے 16 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ آج صبح دہلی میں 4 اور راجستھان میں 4 اور مہاراشٹر میں 8 نئے  کیس رپورٹ ہوئے۔ مہاراشٹر میں درج  آٹھ  سے سات کیس  ممبئی میٹروپولیٹن علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک اور کیس  وسائی وہار کے مضافاتی علاقے میں درج کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی بیرون ملک سفر نہیں کیا۔ تازہ ترین کیسوں کے بعد  مہاراشٹر میں اومیکرون کے  کیسوں تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے۔

 

حکام نے بتایا کہ مہاراشٹر میں درج اومیکرون کے آٹھ نئے متاثرین میں سے ایک نے دہلی اور دوسرا بنگلور کا سفر کیا تھا۔  ان میں سے صرف ایک نے  ٹیکہ لیا  تھا۔ ان سب کی عمریں 24 سے 41 سال کے درمیان ہیں۔ جبکہ تینوں میں کوئی علامت نہیں دیکھی گئی، حکام نے کہا  کہ صرف پانچ میں معمولی علامات ہیں۔ اومیکرون سے متاثرہ افراد میں سے تین خواتین اور پانچ مرد ہیں ۔ ان میں سے دو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا اور چھ گھر میں تنہائی میں ہیں ۔ہندوستان میں یہ تعداد بڑھ کر 57 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button