نیشنل

اتراکھنڈ کے جنگلاتی علاقے میں بس کھائی میں گر پڑی _ 22 یاتری ہلاک

نئی دہلی _ اتراکھنڈ کے جنگلاتی علاقے میں بس کھائی میں گرنے 22 یاتری ہلاک ہوگئے۔  مدھیہ پردیش کے پنا ضلع سے 28 یاتریوں کو لے جانے والی  بس اترکاشی ضلع کے دمتا کے قریب ایک گھاٹی میں گر گئی۔حادثے میں 22 یاتری کی موت ہو گئی جبکہ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس اترکاشی سے یمونوتری جا رہی تھی۔ یہ حادثہ یمونوتری نیشنل ہائی وے پر دمتا کے قریب پیش آیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزیراعظم نے مہلوکین کے ورثاء کے لئے دو لاکھ روپے ایکس گریشا کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button