انٹر نیشنل

جاپان میں اوز وائرس سے ایک خاتون کی موت

جاپان میں اوز وائرس سے مقامی افراد میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ ایک خاتون کی موت ہو گئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکٹیو ڈیزیز(این آئی آئی ڈی) اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع ایباراکی پریفیکچر میں رہنے والی 70 سالہ خاتون گزشتہ سال اوز وائرس سے متاثر ہوئی تھی جس نے کبھی بیرون ملک سفر نہیں کیا تھا بلکہ اسے ہائی بلڈ پریشر سمیت بنیادی بیماریاں تھیں۔

 

 

رپورٹ کے مطابق خاتون کو گزشتہ موسم گرما سے بخار، تھکاوٹ اور جوڑوں کے درد کی شکایت تھی، اسے نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پرخاتون کو علاج کیلئے ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا جہاں 26 دن بعد دل کی سوزش مایوکارڈائٹس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button