نیشنل

کرناٹک کے ایک سرکاری کالج میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرنے والی 23 طالبات معطل

ابنگلورو _ 7 جون ( اردولیکس) کرناٹک کے پٹور تعلقہ کے اپننگڈی گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج  انتظامیہ نے 23 طالبات کو معطل کر دیا ہے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے کلاس رومس کے اندر حجاب پہننے کی اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔

پٹور کے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی (سی ڈی سی) کے چیئرمین سنجیوا ماتندور نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ طالبات نے حجاب پہننے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا، اس لیے انہیں معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے لڑکیاں دکشینہ کنڑ ضلع کے پٹور تعلقہ کے کالج میں حجاب پہن کر آئیں اور حجاب پہننے کی اجازت کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس واقعہ کے بعد کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کا   پیر کو اجلاس منعقد ہوا اور انہیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button