نیشنل

بیرون ملک سے آنے والوں کو 7 دن کا کورنٹائن لازمی _ مرکزی حکومت کے نئے گائیڈ لائنس _ جانئے کب سے ہوگی عمل آوری

بیرون ملک سے آنے والوں کو 7 دن کا کورنٹائن لازمی _ مرکزی حکومت نے نئے گائیڈ لائنس _ جانئے کب سے ہوگی عمل آوری 

نئی دہلی _ 7 جنوری ( اردو لیکس) مرکزی حکومت نے اومیکرون ویریئنٹ اور کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے  بیرون ملک سے ہندوستان آنے والے مسافروں کے لئے فی الحال نافذ رہنمایانہ خطوط پر نظر ثانی کی ہے ۔ جس کے تحت ہائی رسک ممالک کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے مسافروں کو ہندوستان پہنچنے پر کم از کم 7 دن تک کورنٹائن میں رہنا لازمی کردیا ہے ۔ آٹھویں دن کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ نئی ہدایات 11 جنوری سے نافذ العمل ہوں گی۔

مرکزی حکومت کے  بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے تازہ ترین رہنما خطوط ہیں۔

* بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئر سویدھا پورٹل میں سیلف ڈیکلریشن فارم بھرنا ہوگا۔

مسافروں کو روانگی سے پہلے RT-PCR ٹیسٹ کرانا چاہیے (72 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے)۔ منفی رپورٹ کو اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔

* صرف ان لوگوں کو ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے جنہوں نے سیلف ڈیکلریشن فارم میں مکمل معلومات دی ہوں۔

* ‘خطرے والے’ ممالک سے آنے والوں کے لیے .. ایئر لائنز مسافروں کو مطلع کرے کہ ہندوستان پہنچنے پر ان کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

* مسافر ان ٹیسٹوں کے لیے ایئر سویدھا پورٹل پر پیشگی بک کر سکتے ہیں۔

اگر مثبت پائے جانے پر ان کے نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے  بھیجے جائیں۔

جمعرات کو اٹلی سے پنجاب آنے  والی چارٹرڈ فلائٹ میں تقریباً 125 مسافروں کا ہوائی اڈے پر ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس تناظر میں مرکز نے غیر ملکی مسافروں کے لیے تازہ ترین رہنمایانہ خطوط جاری کیے ہیں۔

دوسری طرف ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button