نیشنل

یکساں سول کوڈ،سی اے اے کو نافذ کرنے کا بی جے پی نے کیا وعدہ۔کرناٹک بی جے پی کا انتخابی منشور جاری

بنگلورو _ یکم مئی ( اردولیکس) کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے انتخابات کے پیش نظر حکمران بی جے پی نے بنگلور میں اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ پارٹی کا منشور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔ بی جے پی نے منشور میں 16 اہم وعدوں کو شامل کیا ہے۔ ریاست میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس نے 10 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا۔ بی جے پی نے کہا کہ وہ  خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے خاندانوں کو سالانہ تین مفت  پکان  گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔

میسور میں بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہندوستان کا سب سے بڑا پونیتھ راج کمار فلم سٹی قائم کیا جائے گا۔ سرکاری اسکولوں کو وشویشوریہ ودیا یوجنا کے تحت اپ گریڈ کیا جائے گا۔بی جے پی نے اپنے منشور میں  اگلے پانچ سالوں میں 200 فش فارمنگ پروڈکشن سینٹر قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بی جے پی نے ریاست بھر میں معیاری کھانا فراہم کرنے کے لیے ہر میونسپل کارپوریشن کے ہر وارڈ میں ایک ‘اٹل ایادھا کیندر’ قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

کہا جارہاہےکہ یونیفارم سیول کوڈ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کرناٹک کے چیف منسٹر بسواراج بومئی نے پیر کو ایک بڑے پروگرام میں اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کا منشور جاری کرتےہوئےکہا کہ بی جے پی کا انتخابی منشور سات آسنوں پرمشتمل ہے۔جن میں انا، اکشرا، آروگیہ، ابھیرودھی، آدایہ اور ابیہ شامل ہے۔بھگواپارٹی نے خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے ہر خاندان (بی پی ایل) کو پوشن اسکیم کے تحت 3 مفت رسوئی گیس کےسلینڈر، 5 کلو چاول اور 5 کلو دیگراجناس دینےکے علاوہ آدھا لیٹر نندنی دودھ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ بی جے پی نے ہر میونسپل کارپوریشن کے ہر وارڈ میں اٹل آہارا کیندر قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے تاکہ سستا اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جا سکے۔بی جے پی اوناکے اوبوا سماجیکا نیا ندھی اسکیم کے تحت ایس سی اور ایس ٹی طبقات کی خواتین کی طرف سے 5 سالہ فکسڈ ڈپازٹ پر 10ہزار روپے تک کا میچنگ ڈپازٹ بھی فراہم کرے گی۔

ہر کرناٹک کےہرشہری کے لئے سستی خوراک کو یقینی بنانے کے انتظامات کے علاوہ، بی جے پی سرواریگو سورو یوجنا بھی شروع کرے گی۔ اس اسکیم کے تحت، ریاستی ریونیو محکمہ کی جانب سے 10 لاکھ ہاؤسنگ سائٹس کی نشاندہی کی جائےگی اور بے گھرخاندانوں میں یہ اراضی تقسیم کی جائےگی۔

اپارٹمنٹ کے رہائشیوں کے لیے زندگی میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئےبی جے پی کرناٹک کے رہائشیوں کی بہبود کی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے گی۔ یہ کمیٹی کرناٹک اپارٹمنٹ اونر شپ ایکٹ، 1972 میں اصلاح کرے گی اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو جدید بنائے گی۔اس کےعلاوہ زعفرانی پارٹی نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست میں اسٹارٹ اپ اور ای وی ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لئے بہت بڑی پیش رفت کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ منشور میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کا مقصد بنگلورو کو ریاستی دارالحکومت علاقہ کے طور پر نامزد کرنا اور اسے ڈیجیٹل اختراع کا عالمی مرکز بنانا ہے۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد کرناٹک بھرمیں چارجنگ اسٹیشن قائم کرکے، ریاستی ٹرانسپورٹ بسوں کو مکمل طور پر الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرکے، اور ایک ای وی سٹی بنا کر "الیکٹرک گاڑیوں کے پریمیم مرکز” میں تبدیل کرنا ہے۔بی جےپی کا مقصد مائیکرو کولڈ اسٹوریج کی سہولیات اور ایگرو پروسیسنگ یونٹس کے قیام اور زرعی پیداوار کی مارکیٹ کمیٹیوں کی جدید کاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 30کروڑ روپے کاکے۔ایگری فنڈ قائم کرنا ہے۔ اس فنڈ کا مقصد 5 نئے ایگرو انڈسٹری کلسٹرز اور 3 نئے فوڈ پروسیسنگ پارکس قائم کرنے کے علاوہ فارم میکانائزیشن کو تقویت دینا ہے۔

چیف منسٹر بسواراج بومائی ،  سابق چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔ جبکہ 224 رکنی کرناٹک اسمبلی کے انتخابات 10 مئی کو ہوں گے، ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ کل 3,632 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 707 بی جے پی، 651 کانگریس اور 1,720 آزاد امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button