نیشنل

لداخ میں فوجی گاڑی ندی میں گر پڑی 7 فوجی ہلاک اور کئی زخمی

نئی دہلی _ 27 مئی ( اردولیکس) لداخ  کے ترٹک سیکٹر میں فوجی گاڑی ندی میں گرنے کے نتیجے میں 7 فوجی جوان ہلاک اور  19دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر شیوک ندی  میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سبھی اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سات کی موت ہوگئی

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ لداخ کے ترٹک سیکٹر میں جمعہ کو فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ابھی تک سات جوان شہید کر گئے جبکہ کئی ایک کی حالت نازک  ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے ہیں۔ حادثے میں زخمی جوانوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر ائر فورس کی خدمات بھی حاصل کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button