تلنگانہ

ہمارے ارکان اسمبلی کو کوئی خرید نہیں سکتا۔ کانگریس

حیدرآباد۔ کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار نے ایگزٹ پولز کے بعد اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں کانگریس بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی

 

اور ارکان اسمبلی کے لیے ریسارٹ سیاست کی ضرورت نہیں ہے اور کانگریس کے ارکان اسمبلی کو کوئی خرید نہیں سکتا، ہماری پارٹی کے قائدین کافی پر اعتماد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ کانگریس کے بعض قائدین کے ساتھ رابطہ میں رہنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کی ریاست میں کانگریس اقتدار میں آئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button