نیشنل

اترپردیش کی فیکٹری میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک

لکھنو_ 4 جون ( اردولیکس) اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک کیمیکل انڈسٹری میں زبردست دھماکہ ہوا۔ انڈسٹری میں بوائلر پھٹنے سے 9 افراد ہلاک اور کم از کم 15 زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ڈھولانہ کے  صنعتی علاقے میں پیش آیا

پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے اردگرد کی کچھ فیکٹریوں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو تین گھنٹے لگے۔ مرر رینج کے آئی جی پروین کمار نے کہا کہ اس واقعے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔  ان میں سے 15 کو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔

یوپی کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر صنعت نندا گوپال گپتا نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ سی ایم او نے کہا کہ مقامی حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر جائیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں، سی ایم او نے   متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو ضروری امداد فراہم کرنے کی تجویز دی

متعلقہ خبریں

Back to top button