نیشنل

اترپردیش میں 5 سالہ لڑکی میں منکی پاکس کے مشتبہ علامات، حکومت کو رپورٹ کا انتظار

لکھنو _ 4 جون ( اردولیکس) اتر پردیش کے غازی آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی 5 سالہ لڑکی کے جسم پر خارش  ہونے کی شکایت کے بعد اسے منکی  پاکس کی بیماری کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس کے نمونے کو ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا  گیا ہے۔

لڑکی کے جسم پر منکی پاکس کی طرح پھوڑے اور پھنسیاں دیکھی گئی۔جس پر پریشان ہو کر اس کے گھر والوں نے اسے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔جہاں ڈاکٹرس نے اس کے نمونے حاصل کرتے ہوئے ٹیسٹ کو بھیجا ہے

چیف میڈیکل آفیسر نے  کہا کہ چھوٹی بچی کو صحت کا کوئی دوسرا مسئلہ نہیں ہے اور اس کا گزشتہ 1 ماہ میں بیرون ملک سفر کرنے والے کسی سے بھی قریبی رابطہ نہیں ہے۔

جانچ محض ایک احتیاطی اقدام ہے اور ابھی تک کسی چیز کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اب تک، ملک  میں منکی  پاکس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے

دوسری جانب یورپی ممالک میں اس وباء میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ کافی غیر معمولی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس  نے 2 جون کو کہا کہ 30 ممالک میں مونکی پوکس کے 550 سے زیادہ تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button