نیشنل

بریانی کھانے کے بعد بیمار پڑنے والی نوجوان لڑکی کی دوران علاج موت

حیدرآباد _ 7 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) کیرالا حکومت نے  بریانی کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ سے مرنے والی نوجوان لڑکی کی موت کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر صحت وینا جارج نے فوڈ سیفٹی کمشنر کو واقعہ کی مکمل رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکی کے کھانے اور اس کے ساتھ کئے گئے علاج کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ (ایف ایس ایس اے) کے تحت جن ہوٹلوں میں فوڈ پوائزننگ ہوئی ہے ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

 

کاسرگوڈ کی رہنے والی انجو سری پاروتی 31 دسمبر کو بریانی (کجیمنتی) کھانے کے بعد بیمار ہوگئیں جو اس نے ایک ریستوراں سے آن لائن آرڈر کی تھی ۔ اسے فوری طور پر قریب کے خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا  اس کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے کرناٹک کے منگلور کے ایک اور ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ وہ آج (ہفتہ) کو وہاں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ متوفی کے والدین کی جانب سے واقعہ کی شکایت کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج نے فوڈ سیفٹی کمشنر کو واقعہ کی رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button