سنندا پشکر کی موت کے کیس میں ششی تھرور عدالت سے بری

نئی دہلی _ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کو دہلی کی ایک عدالت سے بڑی راحت مل گئی ہے۔ دہلی  کی ایک عدالت نے ان کی اہلیہ سنندا ​​پشکر کی مشتبہ موت کے معاملے میں ششی تھرور کے خلاف الزامات کو خارج کر دیا ہے۔ اس کیس میں عدالت نے انھیں بری کر دیا۔ اس کیس کا  فیصلہ خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے دیا۔ اپنے فیصلے میں جج نے رکن پارلیمنٹ تھرور کو ہدایت دی کہ وہ عدالت میں بانڈ جمع کرائیں۔ ششی تھرور نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان پر ساڑھے سات سال تک ہراساں کیا گیا۔ سنندا ​​پشکر کی 7 جنوری 2014 کو مشتبہ طور پر موت ہوگئی۔ دہلی پولیس نے ششی تھرور کے خلاف قتل اور خودکشی کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا ۔ سینئر ایڈوکیٹ وکش پہوا نے اس کیس میں ششی تھرور کی جانب سے پیروی کی