کیرالا میں شدید بارش _ مکان پانی میں بہہ گیا_ ویڈیو وائرل

نئی دہلی _ کیرالا میں شدید بارش اور سیلاب نے کافی تباہی مچا رکھی ہے بارش کی وجہ سے اب تک ریاست بھر میں 26 افراد کی موت ہوگئی۔سب سے زیادہ تباہی کوٹایم ضلع میں دیکھی جارہی ہے جہاں اتوار کو سیلاب سے ایک عمارت پانی میں بہہ گئی۔کوٹایم ضلع کے مندوکایم علاقے میں واقع منی مالا ندی میں سیلاب نے کافی تباہی مچا دی ہے

ندی کے کنارے ایک مکان  سیلاب میں بہہ گیا ۔ یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ تاہم حادثے کے وقت مکان  میں کوئی نہیں تھا۔ جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔حکام جنہوں نے اس خطرے کی نشاندہی کی انھوں نے پہلے ہی  گھر میں موجود افراد کو باہر نکال دیا تھا  اس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس مکان کے پانی میں بہہ جانے کا ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔