تلنگانہ

حیدراباد کے مضافات میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد: حیدر آباد کے مضافات میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع سے مقامی افراد میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ مقامی افراد نے ونستھلی پورم ساگر کمپلیکس روڈ نمبر چھ پر واقع ایک مکان کی چھت پر دیکھنے کا دعوی کیا ہے۔

 

 

اکھیل نامی نوجوان نے کہا ہے کہ 24 اگست کی رات ساڑھے 12 بجے ایک مکان کی چھت پر انہوں نے تیندوے کو دیکھا۔ انہوں نے فوری طور پر پولیس کنٹرول روم کو فون کر کے اطلاع دی پولیس کے پہنچنے تک تیندوا تب تک دیوار پھاند کر جنگلاتی علاقے میں داخل ہو چکا تھا۔

 

 

اکھیل کی شکایت پر محکمہ جنگلات کے حکام بھی وہاں پہنچ گئے اور وہ تینوے کے قدموں کے نشانات کی جانچ کر رہے ہیں تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کہ وہ حقیقت میں تیندوا ہی تھا یا کوئی اور جنگلی جانور۔

متعلقہ خبریں

Back to top button