انٹر نیشنل

چین میں کورونا کا قہرپھرلاک ڈاون۔ دنیا کی سب سے بڑی الکٹرانکس ہول سیل مارکٹ بند

نئی دہلی: ایک بار پھر کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسس کے پیش نظرچین میں وبا کی تازہ لہر کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے اس وبا کی شدت میں کمی اوراسے روکنے کیلئے شینزین کے جنوبی ٹیکنالوجی سنٹر ہواکیانگ بیئی واقع دنیا کی سب سے بڑی الکٹرانکس ہول سیل مارکیٹ کو چار دنوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ چین سے موصولہ میڈیا اطلاعات کے مطابق ہواکیانگ بیئی میں کاروباری سرگرمی کی معطلی شینزین حکومت کے ذریعہ قہر کو روکنے کے لیے شروع وسیع ترکیبوں کی سیریز کا ایک حصہ ہے۔ الکٹرانکس سورسنگ سنٹر کو پیر سے جمعرات تک بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ سپرمارکیٹ، ریسٹورینٹ اور فارمیسیس جیسے ضروری کاروباروں کو چھوڑ کر متاثرہ سیکٹرس کی سبھی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چین کے شہرشینزین میں کووڈ کے تازہ کیسس کے سامنے آنے کے بعد 24 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا، فوٹین ضلع میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لوؤہو میں گوئیان، ننھو اور سنگنگ میں بھی مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button