جرائم و حادثات

حیدرآباد میں شراپ پی کر ہنگامہ، نوجوان لڑکی کو جیل کی سزا

حیدرآباد: نشہ کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں حیدرآباد کی ایک عدالت نے نوجوان لڑکی کو جیل کی سزا سنائی ہے۔ کارخانہ پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا جس کا نام 25 سالہ ہوشی بتیا گیا ہے وہ پنجہ گٹہ علاقہ کی رہنے والی بتائی گئی ہے۔ اس لڑکی کے خلاف نشہ کی حالت میں عوامی مقام پرہنگامہ آرائی اور شکایت کنندہ کے گھر میں سامان توڑ پھوڑ کرنے کا الزم ہے۔ پولیس نے اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا۔ فاضل مجسٹریٹ نے لڑکی کو 8 دن جیل کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button