نیشنل

آئی ٹی دھاووں کے بعد اداکار سونو سود کا ٹوئٹر پر جذباتی پوسٹ

نئی دہلی _ بالی وڈ اداکار سونو سود پر 20  کروڑ روپے  ٹیکس چوری کرنے کا  آئی ٹی حکام نے الزام لگایا ہے عہدیداروں کے مطابق سونو سود کورونا کی وبا   میں بیرون ملک سے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے غیر قانونی طور پر اکٹھے کیے ۔ آئی ٹی حکام نے سونو سود سے تقریبا 4 دن تک پوچھ گچھ کی۔

سونو سود نے  آئی ٹی دھاووں کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پوسٹ جاری کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ ”  ہر ہندوستانی کی دعاؤں کا اثر اتنا ہوتا ہے  کہ اس سے  بدترین سڑکوں پر بھی سفر انتہائی آسان ہوجاتا ہے ۔  آپ کو  اپنی ایمانداری کی کہانی کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ۔ وقت ہی یہ بتائے گا. میں ملک کے لوگوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔ وہی مجھے طاقت دیتا ہے۔ میرے فاؤنڈیشن کی جانب سے خرچ کیا جانے والا ہر روپیہ ایک قیمتی جان بچانے کے ساتھ ساتھ مستحق افراد تک پہنچتا ہے۔ اسی طرح میں ضرورت مندوں کو معاون برانڈز سے آمدنی فراہم کرتا ہوں۔  میں پچھلے چار دنوں سے مصروف ہوں۔ میں کچھ مہمانوں کی وجہ سے عوام کی خدمت کرنے سے قاصر تھا۔ دوبارہ آکر  میں تمہاری خدمت کروں گا۔ میرا سفر اسی طرح جاری ہے … جئے ہند …

متعلقہ خبریں

Back to top button