نیشنل

اگنی پتھ اسکیم بھرتی کا شیڈول جلد کیا جائے گا جاری۔ نوجوانوں سے مستفید ہونے آرمی چیف کی اپیل

نئی دہلی: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک میں جاری احتجاج کے دوران نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے مستفید ہوں۔ جنرل پانڈے نے آج کہا کہ سال 2022 میں ہونے والی اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے عمر کی حد دو سال بڑھا کر 23 سال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلہ سے محب وطن نوجوانوں کو موقع ملے گا جو کورونا وبا کے باعث فوج میں بھرتی ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ جنرل پانڈے نے کہا کہ فوج میں اگنی ویروں کی بھرتی کے تفصیلی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک کے نوجوانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوج میں شامل ہونے کے اس موقع سے استفادہ کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button