نیشنل

امریکی صدر کو مودی کےساتھ میٹنگ میں ہندوستان میں مسلم اقلیتوں کے تحفظ کا معاملہ اٹھانا چاہیے، میں ہوتا تو یہ مسلہ اٹھاتا: براک اوباما

نئی دہلی: امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے سی این این کو دئیے گئے انٹرویو جمہوریت کو درپیش موجودہ عالمی چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اوباما نے یہ انٹرویو 22 جون کو دیا جس میں ہندوستان میں مسلمانوں کی موجودہ حالات کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ صدر بائڈن کو ہندوستانی وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران ہندو اکثریتی ہندوستان میں مسلم اقلیتوں کے تحفظ کا معاملہ اٹھانا چاہیے۔

 

 

انھوں نے مزید کہا کہ اگر میں صدر ہوتا اور وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کرتا جنھیں میں اچھی طرح سے جانتا ہوں تو میری ایک دلیل یہ ہوتی کہ اگر آپ ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ ہندوستان الگ تھلگ پڑ سکتا ہے۔بارک اوباما نے  انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے جب بڑے داخلی جھگڑے ہونے لگتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف مسلم بلکہ ہندوؤں کے مفادات کے بھی برعکس ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ ان چیزوں کے بارے میں ایمانداری سے بات کرنا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button